vosa.tv
Voice of South Asia!

تاریخ میں پہلی بار نیویارک سٹی کونسل پر میلاد النبی کا انعقاد

0

نیویارک سٹی ہال میں پہلی  بارجشنِ عید میلاد النبی منایا گیا۔۔مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ اس دن کو بھی باقی مقدس ایام کی طرح منانا چاہیے۔

نبی ِ آخر ازماں،سرکارِ دو عالم   ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے پندر ہ سو سالہ جشن    پر نیویارک سٹی  ہال کی تاریخ میں پہلی بار  میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا، تلاوتِ کلام ِ پاک سے ابتدائی  ہوئی۔جشنِ عید  میلاد النبی میں  نیویارک سٹی کے مختلف علاقوں میں    مقیم مسلم کمیونٹی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام  اور مذہبی اسکالرز نے کثیر  تعداد میں شرکت کی،  نیویارک  سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مسلمانوں    نبی کریم کی ولادت کی مبارکباد دی۔ میئر نے اعلان کیا کہ پیغمبرِ اسلام  حضرت محمد مصطفیٰ  ﷺ کے یوم ِ ولادت پر مسلمانوں کے لیے بھی  تعطیل کا   طریقہ کار  مرتب کریں گے۔

اس موقع پر نعت خوانوں نے بارگارہ رسالت میں نذرانہِ عقیدت پیش کیا تو  سٹی ہال کے در و دیوار درود و سلام سے گونج اُٹھے ۔میئر آفس میں پاکستانی نژاد مسلم وومن لائژون آفیسر عطیہ شہناز کا کہنا تھا کہ  ایر ک ایڈمز نے مسلمانوں  کو بے  پناہ سہولتیں دے کر ان کے دل میں گھر کرلیا  ہے۔

جشن عید میلا د النبی میں شریک علما  کرام کا کہنا تھا کہ  پروردگار نے  اپنے محبوب ﷺ کو  صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ  تمام عالمین  کے لیے  رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔مقررین  کا کہنا تھا کہ  نبی  کریم نے  انسانی  تاریخ میں  پہلی  بار  چارٹر آف مدینہ کے  عنوان سے آئین مرتب کیا جس میں تمام  مذاہب اور قومیتوں کو  برابری ، یکساں حقوق او ر تحفظ کی ضمانت دی  گئی۔

قبل ازیں میئر ایرک ایڈمز کا مزید کہنا تھا کہ انھوں  نے اپنے چار سالہ دور میں مسلمانوں سے کیے اپنے  تمام وعدے پورے  کر دکھائے ہیں اور آئندہ بھی  مسلم کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.