کم قیمت اور اعلیٰ معیار، اپنا بازار فارمرز مارکیٹ کا افتتاح
نیویارک میں ساؤتھ ایشئن کمیونٹی کے لیے خوشخبری ،کونی آئی لینڈ ایو نیو پر اپنا بازار کا افتتاح ہوگیا۔ اس بازار میں چوبیس گھنٹے خریداری کی سہولت موجود ہے اور جلد ذبیحہ حلال گوشت بھی دستیاب ہوگا۔
برو کلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو اور ایونیو آئی کے سنگم پر اپنا بازار فارمرز مارکیٹ کی گرینڈ اوپننگ ہوئی تو ساوتھ ایشئن کمیونٹی کھنچی چلی آئی ۔یہ مارکیٹ ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کھلی رہے گی جہاں سے کمیونٹی کے افراد تمام اشیاء خوردو نوش مناسب اور رعایتی نرخوں پر خرید سکیں گے اور جلد ذبیحہ حلال گوشت بھی دستیاب ہوگا۔ اپنا بازار کے مالک جسویندر سنگھ اور دیگر کا کہنا تھا کہ کاروباری میں کامیابی کے لیے محنت کے ساتھ ایمانداری پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔
افتتاح کے موقع پر مہمانوں کا پر تپاک استقبال ہوا اور انھیں گلدستے پیش کیے گئے۔نیویارک سٹی کے میئر آفس میں مسلم لائژون آفیسر عطیہ شہناز اور ناساو کاونٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چودھری اکرم خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ساوتھ ایشین کمیونٹی کو اب خریداری کے لیے زیادہ دور نہیں جانا پڑے گا، اسمال بزنسز کو سپورٹ کرنا چاہیے اس سے روز گار کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔
اس موقع پر اسمبلی وومن روڈ نیز بیشوٹ بھی شریک ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اپنا بازار اپنے معیارات کو قائم رکھے گا۔اپنا بازار کے افتتاحی روز پاکستانی ، انڈین، بنگلہ دیشی باشندوں سمیت دیگر کمیونٹی کے افراد نے بھی خریداری میں بھرپور خریداری کی، اس موقع پر خریداروں اور مہمانوں کے لیے فری فوڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔۔