امریکی محکمہ انصاف نے کانگریس کو ایک نیا قانون تجویز کیا ہے، جس کا مقصد بچوں کو "جینڈر افرمِنگ کیئر” کے نام پر کیے جانے والے کیمیائی اور جراحی عمل سے بچانا ہے۔
یہ اقدام صدر کے ایگزیکٹو آرڈر 14187 کے تحت سامنے آیا ہے۔اس بل کا نام Victims of Chemical or Surgical Mutilation Act رکھا گیا ہے، جس کی قیادت رکنِ کانگریس باب اونڈر اور سینیٹر مارشا بلیک برن کر رہے ہیں۔ اس قانون کے تحت ڈاکٹروں، اسپتالوں اور کلینکس کو بچوں پر ایسے طبی طریقے اپنانے سے روکا جائے گا جن سے ان کے صحت مند اعضا کو نقصان پہنچے۔ ساتھ ہی والدین اور متاثرہ بچے ایسے کیسز میں عدالت سے رجوع کر سکیں گے۔اٹارنی جنرل پامیلہ بونڈی نے کہا کہ ہمیں بہت سے خاندانوں سے شکایات ملی ہیں کہ ان کے بچے نقصان دہ طبی طریقہ کار کا شکار ہوئے۔ یہ عمل حیاتیات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اور ہم اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔یہ تجویز ابھی کانگریس کے سامنے ہے جہاں اس پر بحث کے بعد قانون سازی کے مراحل مکمل کیے جائیں گے۔