vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کا پہلا ایچ بی سی یو پریپ ہائی اسکول کھل گیا

0

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز، پبلک اسکولز کی چانسلر ملیسا آویلس-راموس اور ڈلاویئر اسٹیٹ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ٹونی ایلن نے نیویارک کے پہلے HBCU ارلی کالج پریپ ہائی اسکول کا افتتاح کردیا ہے۔ 

یہ اسکول کوئنز میں کھولا گیا ہے اور طلبہ کو ہائی اسکول کے ساتھ ساتھ کالج کریڈٹس حاصل کرنے کا منفرد موقع فراہم کرے گا۔ اسکول میں طلبہ 64 تک کالج کریڈٹس لے سکیں گے جو ایسوسی ایٹ ڈگری کے برابر ہوں گے۔افتتاحی تقریب میں پہلے بیچ کے طلبہ کو خوش آمدید کہا گیا اور مختلف تقاریب کے ذریعے نیا تعلیمی سال شروع کیا گیا۔ اس موقع پر میئر ایڈمز نے کہا کہ سات نئے پبلک اسکولوں کے آغاز، آٹزم کے شکار طلبہ کے لیے پروگرامز، 5 ہزار نئی آفٹر اسکول نشستوں اور دیگر اقدامات سے یہ سال طلبہ اور والدین کے لیے تاریخی ثابت ہوگا۔چانسلر آویلس-راموس نے کہا کہ "پہلا دن ہمیشہ سب سے خاص ہوتا ہے، اور اس سال ہم نے سات نئے اسکول، نیا ڈیوائس پالیسی، اور NYC Reads اور NYC Solves جیسے کامیاب پروگراموں کو مزید 186 اسکولوں میں متعارف کرایا ہے۔ ہم اپنے طلبہ کو کامیابی کے ہر موقع کے لیے تیار کریں گے۔”ایچ بی سی یو پریپ ہائی اسکول کا پہلا دن 100 سے زائد نویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ شروع ہوا۔ اس اسکول کا نصاب تاریخی بلیک کالجز کی روایت پر مبنی ہے اور اس میں کالج کورسز کے ساتھ کلچرل اور تعلیمی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.