vosa.tv
Voice of South Asia!

ویسٹ برری نیویارک میں یومِ آزادی پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد

0

نیویارک(ویب ڈیسک) خواتین کی بااختیاری اور سماجی بہبود کے لیے سرگرم تنظیم پاور کے زیر اہتمام  یومِ آزادی پاکستان کی ایک پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تنظیم کی بانی و چیئرپرسن طاہرہ دین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کیا۔

پیپل آرگنائزیشن  فار ویلفئیر ایکئولٹی اینڈ ریفارمز کے زیر اہتمام 46 ویسٹ اولڈ کنٹری روڈ، ویسٹ برری نیویارک کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب میں کمیونٹی کے افراد، خواتین، نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے کیک کاٹ کر آزادی کی خوشی منائی اور وطن عزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر تنظیم کی چیئرپرسن طاہرہ دین کا کہنا تھا  کہ پاکستان ہمارا فخر ہے اور آج ہم اسلئے یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ ہم یہ بتاسکیں کہ ہم پاکستان سے کتنی محبت کرتے ہیں ۔ تنظیم کی جنرل سیکرٹری  وجیہہ کا کہنا تھا پاور تنظیم کا مشن خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور کمیونٹی کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنا ہے۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے تنظیم کے اس مشن کو سراہا اور طاہرہ دین اور ان کی ٹیم کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں حب الوطنی، بھائی چارے اور آزادی کی خوشیوں کے رنگ نمایاں تھے، جس نے کمیونٹی کے دلوں میں وطن سے محبت کو مزید اجاگر کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.