vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزے معطل کر دیے

0

امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے بیشتر افراد کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد فلسطینی شہریوں کے لیے کاروبار، تعلیم یا علاج معالجے کے مقصد سے امریکا کا سفر تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل 80 فلسطینی حکام کے ویزے مسترد کر دیے گئے تھے۔ رواں ماہ کے آغاز میں غزہ سے امریکا جانے کے خواہش مند افراد کے ویزے پہلے ہی روک دیے گئے تھے، تاہم اب یہ پابندی مغربی کنارے اور دیگر مقامات پر مقیم فلسطینیوں تک بڑھا دی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے براہِ راست اس فیصلے کی تصدیق نہیں کی، مگر کہا ہے کہ "یہ اقدام امریکی قانون اور قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت کیا گیا ہے۔” رپورٹس کے مطابق سفارت خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے پاسپورٹ رکھنے والے ہر درخواست گزار کو مسترد کیا جائے۔اس سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس سمیت درجنوں حکام کو بھی ویزے منسوخ ہونے پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے مسلسل حمایت اور فلسطینیوں کے خلاف سخت رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.