vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر ٹرمپ کا ووٹر آئی ڈی لازمی قرار دینے کا اعلان

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ہر ووٹ کے لیے ووٹر آئی ڈی لازمی قرار دیں گے۔

انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ "ہر ووٹ کے ساتھ ووٹر آئی ڈی ہونا ضروری ہے، کوئی استثنا نہیں ہوگا۔” ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ صرف شدید بیمار افراد اور فوجی اہلکاروں کے لیے محدود ہوگی۔ٹرمپ طویل عرصے سے امریکی انتخابی نظام پر سوال اٹھاتے رہے ہیں اور اب بھی 2020 کے صدارتی انتخاب میں اپنی شکست کو بڑے پیمانے پر دھاندلی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، حالانکہ اس کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے خاتمے اور صرف کاغذی بیلٹ کے استعمال کا مطالبہ بھی کیا ہے، جسے ماہرین مہنگا اور وقت طلب قرار دیتے ہیں۔امریکی آئین کے تحت وفاقی انتخابات کی نگرانی ریاستوں کی ذمہ داری ہے، اس لیے یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ کے پاس ایسا آرڈر جاری کرنے کا آئینی اختیار ہے یا نہیں۔ نومبر 2026 کے وسط مدتی انتخابات ٹرمپ کی واپسی کے بعد ان کی پالیسیوں پر پہلا بڑا عوامی ریفرنڈم ہوں گے، جن میں ڈیموکریٹس ریپبلکنز کی کانگریس پر گرفت توڑنے کی کوشش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.