نیویارک: سابق میئر جولیانی کار حادثے میں شدید زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی ایک کار حادثے میں ریڑھ کی ہڈی فریکچر سمیت متعدد زخموں کا شکار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق جولیانی کرائے کی کار میں اپنے معاون ٹید گڈمین کے ہمراہ سفر کر رہے تھے جب ایک 19 سالہ لڑکی کی گاڑی نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں شدید متاثر ہوئیں اور جولیانی کو قریبی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ان کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں اور خراشوں کا علاج جاری ہے۔ گڈمین اور دوسری گاڑی کی ڈرائیور کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ گھریلو تشدد کی اطلاع پر روانگی کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا اور اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔81 سالہ جولیانی کے بیٹے اینڈریو جولیانی نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعاؤں اور نیک تمناؤں نے ان کے والد کا حوصلہ بلند کیا ہے۔ ریاستی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کسی پر الزام عائد نہیں کیا گیا۔