vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی ملازمین کے لیے نیا ہیلتھ پلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے لیے تیار کیا گیا نیا ہیلتھ پلان میونسپل لیبر کمیٹی کو منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے 1 ارب ڈالر سالانہ بچت کا امکان ہے۔ 

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور لیبر ریلیشنز کمشنر رینی کیمپئن نے اعلان کیا ہے کہ ایمبلم ہیلتھ اور یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے ساتھ تیار کیا گیا نیا ہیلتھ پلان میونسپل لیبر کمیٹی کو منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ یکم جنوری 2026 سے نافذ ہو سکتا ہے۔پلان کے تحت 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد ملازمین، پری میڈیکیئر ریٹائرز اور ان کے اہلخانہ کو پریمیئم فری ہیلتھ کوریج، زیادہ ڈاکٹروں اور ذہنی صحت کے ماہرین تک رسائی اور نیشنل نیٹ ورک میں سہولت فراہم ہوگی۔ اس کے علاوہ 80 ہزار سے زیادہ ایسے افراد جو نیویارک سے باہر رہتے ہیں، پہلی بار قومی سطح پر براہِ راست نیٹ ورک میں شامل ہوں گے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ "ہمارے ملازمین شہر کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرتے ہیں، اور یہ منصوبہ انہیں بہترین ہیلتھ کیئر فراہم کرے گا جبکہ شہر کے ٹیکس دہندگان کے لیے سالانہ تقریباً 1 ارب ڈالر کی بچت ممکن بنائے گا۔”یہ منصوبہ 40 برس بعد پہلی مرتبہ تیار کیا گیا بنیادی ہیلتھ پلان ہے جو نہ صرف سہولیات بڑھائے گا بلکہ اخراجات بھی کم کرے گا، اور شہر کو ایک سیلف فنڈڈ انشورنس سسٹم کی جانب لے جائے گا جیسا کہ بڑے اداروں میں رائج ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.