vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں عبادت گاہوں پر سیکیورٹی میں اضافہ

0

نیویارک کے کیتھولک اسکول میں ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد نیویارک سمیت پورے ملک میں عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

این وائی پی ڈی نے کہا ہے کہ نیویارک میں کوئی خاص یا مصدقہ خطرہ نہیں، تاہم عبادت گاہوں پر اضافی نفری اور گشت بڑھا دیا گیا ہے۔واقعہ بدھ کے روز "اینو نسی ایشن کیتھولک اسکول” میں پیش آیا، جہاں دعائیہ تقریب کے دوران ایک 23 سالہ حملہ آور نے چرچ کی کھڑکیوں سے فائرنگ کر دی۔ دو بچے، جن کی عمریں 8 اور 10 سال تھیں، ہلاک ہوگئے، جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کو ڈومیسٹک ٹیررازم اور کیتھولکس کے خلاف نفرت انگیز جرم قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نیویارک کے آرچ بشپ کارڈینل ڈولن نے واقعے پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چرچ اور اسکول ہمیشہ امن و سلامتی کی پناہ گاہیں ہونے چاہئیں۔ ادھر عبادت گزاروں نے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل سمیت دیگر گرجا گھروں پر سیکیورٹی بڑھنے پر اطمینان ظاہر کیا اور مطالبہ کیا کہ عبادت گاہوں کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.