vosa.tv
Voice of South Asia!

پورٹ لینڈ: قیدی تارکین وطن کے لیے کمسری فنڈ قائم

0

امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں امیگریشن حکام کی گرفتاریوں میں اضافے کے بعد مقامی تنظیموں نے قید تارکین وطن کے لیے کمسری فنڈ قائم کر دیا ہے، تاکہ وہ حراست کے دوران فون کالز اور دیگر ضروری اشیاء کے اخراجات برداشت کر سکیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد تنظیموں نے مل کر قیدی تارکین وطن کی مدد کے لیے مشترکہ فنڈ قائم کیا تھا۔ اور اب بھی "مینرز فار ہیومین امیگریشن” نامی گروپ نے کمسری فنڈ قائم کردیا ہے، یہ گروپ 2019 سے سرگرم ہے اور اپریل سے اب تک 60 سے زائد افراد کو کمسری فنڈز فراہم کر چکا ہے۔ اس وقت تنظیم تقریباً 18 قیدیوں کی مالی معاونت کر رہی ہے جو پورٹ لینڈ کی کمبرلینڈ کاؤنٹی جیل میں آئی سی ای کی تحویل میں ہیں۔گروپ کی رضاکار منتظم مارشیا گارنیسکی کے مطابق، قیدیوں کو زیادہ تر رش، سرد خانے جیسے سیلز اور ناکافی کھانے کی شکایات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات تنظیم قیدیوں کی رہائی کے بعد واپسی کے اخراجات بھی برداشت کرتی ہے، کیونکہ زیادہ تر افراد کو مائن سے ہزاروں میل دور ریاستوں جیسے ٹیکساس، ایریزونا اور لوزیانا کے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔اس سے قبل رواں موسمِ گرما میں مائن کی دیگر تنظیموں نے بھی قیدی تارکین وطن اور ٹرانس جینڈر افراد کی معاونت کے لیے مشترکہ فنڈ قائم کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.