vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: پولیس میں ایک دہائی کے بعد سب سے زیادہ بھرتیوں کا اعلان 

0

نیویارک پولیس میں ایک دہائی کے بعد سب سے ذیادہ بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میئر ایڈمز اور این وائی پی ڈی کمشنر جیسیکا ٹیِش کے مطابق شہر میں قریب 1,100 نئے پولیس افسران کی بھرتیاں کی گئیں ہیں۔

یہ تعداد ایڈمز انتظامیہ کے دوران ریکارڈ بھرتی ہے اور اس سال پولیس اکیڈمی میں بھرتی ہونے والوں کی مجموعی تعداد تقریباً 3,000 تک پہنچ گئی ہے۔نئے اہلکار جمعرات سے پولیس اکیڈمی میں تربیت کا آغاز کریں گے۔نئے ریکروٹس میں 51 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے امیدوار شامل ہیں جو 34 زبانیں بولتے ہیں، جبکہ ان میں سے 80 افراد فوجی خدمات کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ اس اقدام کو "اینڈ کلچر آف اینی تھنگ گوز” مہم کا حصہ قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد شہر میں نظم و ضبط، بہتر قوانین اور معیارِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ عوامی تحفظ خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے اور یہ بھرتیاں شہر کی حفاظت کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ کمشنر ٹیِش کے مطابق، یہ دہائی کا سب سے بڑا موقع ہے جو پولیس فورس میں نئی توانائی اور قابلیت کا اضافہ کرے گا۔انتظامیہ کے مطابق صرف تعلیمی اہلیت میں نرمی اور بھرتی کے عمل میں آسانی کے بعد امتحان دینے والوں کی تعداد میں 579 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جرائم کی شرح بھی نمایاں کمی کے ساتھ تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، جبکہ غیر قانونی اسلحہ کی بڑی مقدار ضبط کی گئی ہے۔ حکام نے زور دیا کہ یہ بھرتیاں شہر کو محفوظ اور خاندانوں کے لیے بہترین جگہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.