vosa.tv
Voice of South Asia!

ایرک ایڈمز کی مہم کی رضاکار معطل، رپورٹر کو نقدی دینے کی کوشش

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کی دیرینہ مشیر اور قریبی ساتھی ونی گریکو کو رپورٹر کو چپس کے پیکٹ میں نقد رقم دینے کی کوشش کے الزام میں انتخابی مہم سے معطل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ویب سائٹ دی سٹی کے مطابق، گریکو نے بدھ کے روز ہارلم میں انتخابی تقریب کے بعد رپورٹر کیٹی ہونان کو چپس کا پیکٹ تھمایا، جس کے اندر ایک سو ڈالر اور کئی بیس ڈالر کے نوٹ رکھے گئے تھے۔رپورٹر نے رقم دیکھتے ہی گریکو کو واپس کرنے کی کوشش کی اور میسج بھیجا، لیکن جواب نہ ملا۔ بعد میں گریکو نے اسے ’’غلطی‘‘ قرار دیتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ یہ رقم دینے کا عمل ثقافتی روایت کے تحت دوستی اور شکر گزاری کے اظہار کے لیے تھا۔ ان کے وکیل نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ اس کا مقصد رشوت دینا نہیں تھا۔ایڈمز کی مہم کے ترجمان ٹوڈ شیپیرو نے وضاحت دی کہ گریکو مہم میں کسی عہدے پر فائز نہیں اور انہیں تمام رضاکارانہ ذمہ داریوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کو اس معاملے کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی اور وہ ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی اور قانونی معیار پر عمل کے حامی رہے ہیں۔دوسری جانب، دی سٹی کے ایڈیٹر اِن چیف رچرڈ کم نے اس اقدام کو ’’انتہائی تشویشناک‘‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ آزاد صحافت کے اصولوں کے لیے کھلا خطرہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.