vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ اور پیوٹن کی الاسکا ملاقات، جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہ ہو سکا

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی الاسکا میں ہونے والی دو گھنٹے طویل ملاقات کے بعد یوکرین جنگ پر "بڑی پیش رفت” کے دعوے تو سامنے آئے، مگر جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔

ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت انتہائی نتیجہ خیز رہی اور کئی نکات پر اتفاق ہوا، لیکن ایک اہم معاملے پر اب بھی اختلاف باقی ہے۔ پیوٹن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وہ اور ٹرمپ یوکرین پر ایک "افہام و تفہیم” تک پہنچے ہیں اور یورپ کو خبردار کیا کہ اس پیش رفت کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ جب تک معاہدہ مکمل نہ ہو جائے، کوئی معاہدہ نہیں ہے اور انہوں نے جلد یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے مشاورت کا اعلان کیا۔یہ سربراہی ملاقات اس کے باوجود کسی ٹھوس نتیجے پر نہ پہنچی کہ تین سال سے جاری یورپ کی سب سے بڑی زمینی جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں رہنماؤں پر دباؤ تھا۔  پیوٹن نے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے "دوستانہ رویے” کو سراہا اور کہا کہ روس اور امریکا کو تعلقات میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہیے۔ٹرمپ نے  پیوٹن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پوٹن نے "اگلی ملاقات ماسکو میں” کی پیشکش کی، جس پر ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے، اگرچہ اس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.