نیویارک: 3,500 سے زائد افراد مستقل گھروں میں منتقل
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ کے دوران 3,500 سے زائد بے گھر نیویارکرز کو مستقل رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔
یہ کامیابی سب وے سیفٹی پلان اور بے گھر افراد کے لیے تاریخی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔میئر کے مطابق، 2022 سے اب تک ایک ہزار سے زائد ایسے افراد جو سب وے سسٹم میں رہائش پذیر تھے، مستقل گھروں میں منتقل کیے گئے۔ سیف ہیون اور اسٹیبلائزیشن بیڈز جیسے خصوصی مراکز اس مہم کا اہم حصہ ہیں۔کمشنر مولی واسوو پارک نے کہا کہ 2025 کے آخر تک مزید 400 نئے سیف ہیون بیڈز دستیاب ہوں گے۔ اس وقت شہر میں تقریباً 4,000 بیڈز فعال ہیں، اور گزشتہ سال ہی 1,200 سے زائد افراد ان کے ذریعے گھروں میں منتقل ہوئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔ سب وے سیفٹی پلان کے تحت اب تک 8,600 سے زائد افراد کو شیلٹرز سے جوڑا گیا، اور شہر کا HOME-STAT پروگرام روزانہ پانچوں بورو میں outreach جاری رکھے ہوئے ہے۔اس کے علاوہ میئر ایڈمز نے 650 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 900 نئے سیف ہیون بیڈز، 100 نوجوانوں کے لیے شیلٹر بیڈز، اور ذہنی بیماری کے شکار مریضوں کے لیے Bridge to Home پروگرام شروع کیا جائے گا۔یہ تمام اقدامات اس بڑے ہدف کا حصہ ہیں جس کے تحت 15 سال میں 426,800 نئے یا بحال شدہ گھر فراہم کیے جائیں گے، جن میں سے کم از کم 250,000 سستے مکانات ہوں گے۔