vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا واشنگٹن سے بے گھر افراد کو ’دور‘ منتقل کرنے کا اعلان

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملک کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے بے گھر افراد کو فوری طور پر بے دخل کر کے شہر سے دور منتقل کریں گے۔

ٹرمپ نے  اپنی سوشل میڈیا ایپ "ٹروتھ سوشل” پر لکھا بے گھر افراد کو فوراً یہاں سے جانا ہو گا۔ ہم آپ کو رہنے کے لیے جگہ دیں گے، لیکن دارالحکومت سے بہت دور۔انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد، تمہیں باہر نہیں جانا پڑے گا  ہم تمہیں جیل میں ڈالیں گے۔ یہ سب بہت جلد ہونے والا ہے۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے رواں ہفتے کے اوائل میں واشنگٹن، ڈی سی میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی دھمکی دی تھی، اس دعوے کے ساتھ کہ شہر میں جرائم بڑھ رہے ہیں، حالانکہ سرکاری اعداد و شمار اس دعوے کی تردید کرتے ہیں۔ٹرمپ کی پوسٹ میں دارالحکومت کی گلیوں اور خیموں کی تصاویر شامل تھیں، جن میں کچرا بکھرا ہوا نظر آ رہا تھا۔ انہوں نے لکھا میں اپنے دارالحکومت کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور خوبصورت بناؤں گا۔وہائٹ ہاؤس نے یہ وضاحت کرنے سے انکار کر دیا کہ ٹرمپ کے پاس کون سا قانونی اختیار ہے جس سے وہ شہر سے لوگوں کو نکال سکتے ہیں، کیونکہ صدر صرف وفاقی زمین اور عمارتوں پر کنٹرول رکھتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، بے گھری کی شرح میں واشنگٹن، ڈی سی امریکہ کے بڑے شہروں میں 15ویں نمبر پر ہے، جہاں تقریباً 3,782 سنگل افراد کسی نہ کسی شکل میں بے گھر ہیں۔ ان میں سے تقریباً 800 افراد کو اسٹریٹ ہوم لیس سمجھا جاتا ہے۔واشنگٹن کی ڈیموکریٹ میئر موریئل باؤزر نے کہا کہ شہر میں جرائم کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ پولیس کے مطابق 2025 کے پہلے سات مہینوں میں پرتشدد جرائم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد کمی آئی ہے، جب کہ مجموعی جرائم کی شرح میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.