vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:ڈے کیئر فراڈ میں پاکستانی نژاد خاتون کو 15 سال قید سزا کا امکان

0

نیویارک میں سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر کے اڑسٹھ ملین ڈالر فراڈ کیس کی مرکزی ملزم ذکیہ خان نے اعتراف جرم کرلیا ۔ ملزمہ کو پندرہ سال قید کی سز ا ہوسکتی ہے۔

نیویارک میں مقیم پاکستانی نژاد خاتون ذکیہ خان نے سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر فراڈ کیس میں اعترافِ جُرم کرلیا ہے ۔امریکی محکمہ انصاف اور عدالتی دستاویزات کے مطابق نیویارک کی رہائشی 54 سالہ ذکیہ خان کے زیرِ ملکیت دو سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر ہیں جن میں ہیپی فیملی سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر اور فیملی سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر شامل ہیں ۔یہ اسکیم تقریباً 2017 سے جاری تھی جس میں امریکی حکومت کےہیلتھ کیئر پروگرام کو فراڈ کے ذریعے دھوکہ دیا اور نقصان پہنچا یا گیا۔ اسکیم میں شریک ملزمان میڈیکیڈ کے وصول کنندگان کو رشوت دے کر سوشل ایڈلٹ ڈے کیئرز میں بھیجتے اور اس کا بل میڈ کیڈ سے وصول کرتے لیکن حقیقت میں کوئی خدمت فراہم نہیں کی جاتی تھی۔گزشتہ سال اکتوبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کاروائی میں ذکیہ خان سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا ۔محکمہ انصاف کے مطابق 68ملین ڈالر کے اس کیس میں ملزمہ ذکیہ خان نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔ملزمہ پانچ ملین ڈالر، د و جائیداد ، نقد رقم اور سونے کے زیوارت کی ضبطگی پر بھی رضامند ہوگئی ہے۔ کیس کا فیصلہ آئندہ سال 28 جنوری کو سنایا جائے جس میں ملزمہ کو 15 سال قید تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.