vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: ایٹلانٹا میں فائرنگ، پولیس افسر جاں بحق

0

جارجیا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (CDC) ہیڈکوارٹر اور ایموری یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس افسر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حملہ آور مردہ حالت میں پایا گیا۔ 

ڈی کیلب کاؤنٹی پولیس کے مطابق، نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کی جس میں ایک پولیس افسر شدید زخمی ہوا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افسر کی بیوہ حاملہ ہیں اور دو بچے بھی ہیں۔ایٹلانٹا پولیس کے مطابق، حملہ آور کی موت گولی لگنے سے ہوئی جو بظاہر خود اس نے چلائی۔ واقعے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔پولیس چیف ڈیرن شیئر بام نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے CDC عمارت پر فائرنگ کی اور کھڑکیاں توڑ دیں۔ اس وقت عمارت میں موجود ڈے کیئر سینٹر میں 92 بچے تھے، جو محفوظ رہے۔واقعے کے بعد ایموری یونیورسٹی کیمپس میں عارضی طور پر شیلٹر اِن پلیس آرڈر نافذ کیا گیا جو بعد میں ہٹا دیا گیا۔جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نے پہلے ردعمل میں کہا کہ وہ تمام فرسٹ ریسپانڈرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے  حملہ آور کو قابو میں کیا اور زندگیاں بچائیں۔ایف بی آئی ایٹلانٹا اور جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.