vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: ٹرمپ کی مردم شماری سے غیرقانونی تارکینِ وطن کو نکالنے کی ہدایت

0

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مردم شماری میں غیرقانونی تارکینِ وطن کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ 

ٹرمپ کے مطابق محکمہ تجارت اور مردم شماری بیورو کو ایک نئی اور جدید حقیقتوں پر مبنی مردم شماری پر کام شروع کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے، جس میں 2024 کے انتخابات کے نتائج کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جو لوگ ہمارے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، انہیں مردم شماری میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ ان کے اس مؤقف نے ملک میں ایک نئی سیاسی اور آئینی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران مردم شماری میں شہریت سے متعلق سوال شامل کرنے کی کوشش کی تھی، جسے 2019 میں امریکی سپریم کورٹ نے ناکافی جواز کی بنیاد پر مسترد کر دیا تھا۔ نقادوں کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین کو مردم شماری سے نکالنا نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے کئی علاقوں کو وفاقی فنڈز میں کمی اور سائنسی و تحقیقی اعداد و شمار میں بگاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی آئین کی چودھویں ترمیم کے مطابق ہر ریاست میں مکمل افراد کی گنتی پر مبنی نمائندگی ہونی چاہیے۔اس اعلان پر ڈیموکریٹس نے شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس مین جیرالڈ نیڈلر نے اسے آئینی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین واضح ہے کہ ہر شخص کو شمار کیا جائے گا، شہریت سے قطع نظر۔ دوسری جانب ریپبلکن رہنماؤں نے ٹرمپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تارکین کو شمار کرنا ان ریاستوں کو فائدہ دیتا ہے جو قانون شکنی کو فروغ دیتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.