vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہیٹن: 3 عمارتوں سے گیس لیکیج کے خدشے پر 70 افراد کا انخلا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں گیس لیک کی اطلاع پر تین رہائشی عمارتوں سے تقریباً 70 افراد کو فوری طور پر ریسکیو کرلیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 10:30 بجے پیش آیا جب 1989 ایمسٹرڈیم ایونیو میں گیس ڈیٹیکٹر کے الارم کے بعد کن ایڈیسن کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں سے ایک گیس لائن کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے قریبی عمارتوں  1985 اور 1993 ایمسٹرڈیم ایونیو  کے رہائشیوں کو بھی احتیاطاً باہر نکال لیا گیا۔ کن ایڈ کی ٹیم نے مقام پر گیس لیک کی مکمل جانچ کی اور متاثرہ لائن کو بند کر کے صورتحال پر قابو پایا۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی قسم کی چوٹ یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ علاقے کو وقتی طور پر بند کیا گیا تاکہ مزید حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.