vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں مجموعی جرائم کی شرح میں 5.6 فیصد کمی ریکارڈ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں جرائم کی شرح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، حالیہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں مجموعی جرائم کی شرح میں  5.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر جیسیکا ایس ٹش نے جولائی 2025 کے جرائم کے اعداد و شمار جاری ہونے پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق شہر میں مجموعی جرائم کی شرح میں 5.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں شوٹنگز اور پرتشدد جرائم کی سطح تاریخی طور پر کم ترین رہی۔میئر ایڈمز نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ ہفتے مین ہٹن میں فائرنگ کے واقعے میں چار بے گناہ افراد، بشمول ایک پولیس افسر کی جان گئی، لیکن مجموعی طور پر NYPD مسلسل جرائم کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں نیویارک سٹی کی تاریخ میں سب سے کم فائرنگ کے واقعات اور متاثرین ریکارڈ کیے گئے، جبکہ سب وے نظام میں جرائم کی شرح بھی کم ترین سطح پر رہی۔پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے بتایا کہ 2025 کے پہلے سات ماہ کے دوران شوٹنگ کے سب سے کم واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جو ریکارڈ میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں NYPD کے اہلکاروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہیں، جو روزانہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سات مسلسل سہ ماہیوں میں جرائم کی شرح میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.