vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کے مسلمان افسر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس افسر دیدار السلام کو نیو جرسی میں سپرد خا ک کردیا گیا ، دیدار السلام کی نمازہ جنازہ برونکس کی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں نیویارک کی سرکاری شخصیات، پولیس افسران ، عزیز و اقارب اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے مڈٹاون میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق بنگلہ دیشی نژاد پولیس افسر دیدار الاسلام کی نمازہ جنازہ میں برونکس کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور انھیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ نیوجرسی میں سپردخاک کیا گیا ۔نیویارک سٹی اور اسٹیٹ نے دیدارلاسلام کے جسدخاکی کو سلامی پیش کی گئی اور جاں بحق پولیس افسر کے پریسنکٹ 47 کے کمانڈنگ آفیسر جہانگیر اشرف نےامریکی پرچم اور بیچ اہل خانہ کے سپرد کیا ،اس موقع پر نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز ، پولیس کمشنر جیسکا ٹش ، پولیس افسران ، عزیز و اقارب اور دوست احباب سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،پولیس افسر دیدار الاسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی تقریب بھی منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئےمیئرایرک ایڈمز نے کہا کہ دیدارلاسلام کی بہادری ، شجاعت اور دیانتداری ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی ، انہیں صرف یاد نہ کریں بلکہ ان کے اصولوں پر عمل ہوکر انہیں سچے معنوں میں خراج عقیدت پیش کریں۔ پولیس کمشنر جیسکا ٹش نے کہا کہ ایک قاتل نے بے گناہ کی جان لی ۔ بچوں سے ان کے باپ اور ایک خاتون سے اس کا شوہر چھین لیا۔دیدار الاسلام کی اہلیہ نے کہا کہ میں غمزدہ ضرور ہوں لیکن مجھے تسلی اس بات کی ہے کہ دیدرالاسلام کی قربانی نے لابی میں موجود دیگر افراد کی جان بچائی ہے۔دیدار الاسلام نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈیٹیکٹیو فرسٹ گریڈ کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے اور انہیں پیر کے روز لابی میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.