vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز کے بروکلین کیسینو درخواست کے خلاف سٹی کونسل کے فیصلے پر ویٹو

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بروکلین کیسینو درخواست کے خلاف سٹی کونسل کے فیصلےکو ویٹو کیا ہے۔ کہتے ہیں کیسینو کی تعمیر اچھی ملازمتوں کے ساتھ آس پاس کی کمیونٹی کو معاشی فوائد بھی پہنچائے گی۔

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سٹی کونسل کے اس فیصلے کو ویٹو کر دیا، جس کے تحت برونکس میں کیسینو کی تعمیر سے متعلق واحد درخواست کو مسترد کیا گیا تھا۔ میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے برونکس کو ڈاؤن اسٹیٹ کیسینو لائسنس کے مقابلے سے باہر کر دیا، جو کہ شہر میں معاشی ترقی کے لیے ایک اہم موقع تھا۔میئر ایڈمز کے مطابق، نیویارک سٹی میں کیسینو کی تعمیر نہ صرف اچھے تنخواہوں والی یونین ملازمتیں لائے گی بلکہ آس پاس کی کمیونٹی کو معاشی فوائد بھی پہنچائے گی۔ بقول ایڈمز، سٹی کونسل کی جانب سے برونکس میں بیلیز کیسینو کی مخالفت کے فیصلے نے ایک ایسے 4 بلین ڈالر کے نجی منصوبے کو روک دیا، جس کے ذریعے 15,000 یونین تعمیراتی ملازمتیں، 4,000 مستقل یونین ملازمتیں، اور 625 ملین ڈالر سے زائد کی کمیونٹی سہولیات فراہم کی جا سکتی تھیں۔انہوں نے زور دیا کہ یہ فیصلہ برونکس برو صدر اور ان دیگر سٹی کونسل اراکین کی عوامی حمایت کے خلاف ہے جو برونکس کے ورکنگ کلاس علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایڈمز نے کہا کہ سٹی کونسل نے بروکلین، مین ہٹن اور کوئنز میں کیسینو منصوبوں کی منظوری دے کر اور برونکس کی مخالفت کر کے برونکس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے، جو کہ عوامی اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔میئر ایڈمز نے واضح کیا کہ ان کا یہ ویٹو کسی مخصوص کیسینو کی حمایت نہیں بلکہ صرف برابری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہے تاکہ تمام درخواست گزار منصفانہ اور شفاف مقابلے میں شریک ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.