vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی: 14 اسٹریٹ کوریڈور کی ازسرنو تزئین کے لیے 3 ملین ڈالر کا وژن پلان پیش

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کی معروف فورٹینتھ اسٹریٹ کو جدید طرز پر ڈھالنے کے لیے 3 ملین ڈالر کے وژن پلان کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے محکمہ ٹرانسپورٹیشن  کے کمشنر یڈانِس روڈریگس اور اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر اینڈریو کِمبل کے ہمراہ کیا۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ یونین اسکوائر پارٹنرشپ اور میٹ پیکنگ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی معاونت سے شروع کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس مصروف ترین راہداری کو زیادہ محفوظ، پیدل چلنے والوں کے لیے آسان اور عوامی ٹرانسپورٹ کے لحاظ سے مؤثر بنانا ہے۔ وژن پلان میں فورٹینتھ اسٹریٹ کے مکمل حصے کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ موجودہ بس وے کی کامیابی پر مزید بہتری کی جا سکے، جس نے بس سروس کی رفتار اور سڑکوں پر حفاظت میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔تین ملین ڈالر کی اس فنڈنگ میں سے 1.5 ملین ڈالر مالی سال 2026 کے اپنایا گیا بجٹ فراہم کرے گا، جب کہ NYCEDC کی جانب سے 500,000 ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ منصوبے میں مقامی کمیونٹی اداروں اور کاروباری اداروں کی مشاورت سے کام لیا جائے گا تاکہ فورٹینتھ اسٹریٹ کو ایک فعال، محفوظ اور متحرک شہری راہداری میں تبدیل کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.