برانکس میں 2 نقاب پوش افراد نے 2 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برانکس میں دو نقاب پوش افراد نے دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق صبح 5 بج کر 35 منٹ پر دو نقاب پوش افراد اسکوٹر پر آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ واقعہ فیری پوائنٹ پارک کے شمالی جانب، شلی ایونیو کے قریب پارکنگ لاٹ میں پیش آیا۔22 سالہ گیبریل الواریز کو کندھے اور دھڑ میں گولیاں لگیں، انہیں جیکوبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ 21 سالہ ایڈم والڈراپ کو کمر اور پیٹ میں گولیاں لگیں، وہ بھی اسپتال پہنچنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔گیبریل الواریز کی والدہ اور بڑی بہن جائے واردات کے قریب ایک گودام کے پیچھے غم سے نڈھال انصاف کی تلاش میں دکھائی دیں۔ ایک مقامی رہائشی نے کہا، یہ منظر دیکھ کر خوف محسوس ہوتا ہے، ہم اکثر ویک اینڈ پر یہاں آتے ہیں، لیکن اب آنے سے پہلے سوچنا پڑے گا۔خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ فائرنگ سے ایک گھنٹہ پہلے درجنوں افراد اور گاڑیاں اس سنسان علاقے میں جمع تھیں۔