vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی صدر کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف  لوئر مین ہٹن میں احتجاجی مظاہرے کا آغاز ہوگیا ہے۔

یہ مظاہرہ اس اعلان کے بعد ہو رہا ہے کہ وفاقی حکام کی جانب سے نیویارک سٹی میں غیر دستاویزی تارکین وطن کے خلاف آئی سی ای ایجنٹس کی بڑی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔اسی سلسلے میں ایک اور احتجاج سٹی ہال پارک میں متوقع ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے اختتام پر ملک بھر میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور ان کے مجوزہ "ون بگ بیوٹی فل بل” کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ بل تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والے ورکنگ کلاس خاندانوں کو متاثر کرے گا، اور وہ اس بجٹ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ادھر حالیہ  احتجاج ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب گزشتہ ہفتے امریکی اٹارنی جنرل پم بانڈی نے اعلان کیا کہ محکمہ انصاف نیویارک سٹی اور میئر ایرک ایڈمز کے خلاف ‘سینکچوری’ قوانین کی وجہ سے مقدمہ دائر کر رہا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہر کی یہ پالیسیاں وفاقی امیگریشن قوانین کے نفاذ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔یہ قانونی کارروائی اس واقعے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں حال ہی میں واشنگٹن ہائٹس میں کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے ایک آف ڈیوٹی افسر کو گولی مار دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.