vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: رہائشی مکان میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی راک لینڈ کاؤنٹی کے ایک رہائشی مکان میں شدید آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق، واقعہ راک لینڈ کاؤنٹی کے گاؤں نائیک کی سمیٹ اسٹریٹ پر صبح 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا جہاں ایک رہائشی مکان میں شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مکان کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بالائی منزل تک جا پہنچی۔ مقامی رہائشی انتایا فوسٹر کے مطابق، ایک شخص چھت پر نظر آیا جو چیخ رہا تھا کہ ایک بزرگ خاتون نیچے موجود ہے۔ کچھ دیر بعد کھڑکی دھماکے سے پھٹی اور آگ نے چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مذکورہ شخص نالی سے لٹک کر نیچے اترا اور دوبارہ گھر میں داخل ہو گیا لیکن وہ اور خاتون اندر پھنس گئے۔ چیخ و پکار سن کر اورنج ٹاؤن پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور دونوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ مکان میں ایک اور شخص بھی موجود ہے، جسے دو اہلکار نے اوپری منزل سے بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ تینوں متاثرہ افراد کو نائیک اور ویسٹ چیسٹر میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جب کہ امریکی ریڈ کراس نے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.