vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس: سابق فوجی اہلکار کا ہیکنگ اور تاوان وصولی کی سازش کا اعتراف

0

ٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں تعینات سابق امریکی فوجی اہلکار نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ڈیٹا بیس میں ہیکنگ، حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی اور تاوان وصولی کی سازش کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق، 21 سالہ کیمرون جان ویگینیئس نے "kiberphant0m” کے نام سے مختلف آن لائن اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے اپریل 2023 سے دسمبر 2024 کے درمیان کم از کم 10 اداروں کو نشانہ بنایا۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ہیکنگ ٹولز کے ذریعے کمپنیوں کے لاگ اِن ڈیٹا حاصل کیے اور ٹیلی گرام چیٹس کے ذریعے چوری شدہ معلومات کا تبادلہ کیا۔ چوری شدہ ڈیٹا کے بدلے کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا گیا اور بلیک میلنگ کی گئی کہ ڈیٹا کو سائبر کرائم فورمز پر شائع کر دیا جائے گا۔ ویگینیئس نے وائر فراڈ، کمپیوٹر فراڈ سے متعلق بلیک میلنگ اور شناختی چوری کے الزامات تسلیم کر لیے ہیں۔ ملزم کو 6 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی، جس میں وہ مجموعی طور پر 27 سال تک قید کی سزا کا سامنا کر سکتا ہے۔ کیس کی تفتیش ایف بی آئی اور ڈیفنس کرمنل انویسٹی گیٹو سروس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.