بروکلین: 11 سالہ بچہ کار کی ٹکر سے شدید زخمی
بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک 11 سالہ بچہ کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، واقعہ بروکلین کے شیپس ہیڈ بے علاقے میں شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے بیڈفورڈ ایونیو پر ایک پلے گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں 11 سالہ بچہ کار کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔