vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز کا بزرگ شہریوں کے لیے قابل برداشت رہائشی منصوبے کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے دیگر حکام کے ساتھ مل کر مین ہیٹن کے لوئر ایسٹ سائیڈ میں کم آمدنی والے بزرگ شہریوں کے لیے ایک مکمل قابل برداشت رہائشی عمارت رِج اسٹریٹ اپارٹمنٹس کی مالی اعانت کا اعلان کیا ہے۔

ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے قائم مقام کمشنر احمد تیگانی کے مطابق،  رِج اسٹریٹ اپارٹمنٹس کے نام سے 16 منزلہ عمارت 145 برووم اسٹریٹ پر تعمیر کی جائے گی، جس میں 190 اپارٹمنٹس ہوں گے۔ ان میں سے 30 فیصد یونٹس بے گھر بزرگ افراد کے لیے مختص ہوں گے۔ میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ HPD کے سینئر افورڈیبل رینٹل اپارٹمنٹس پروگرام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ عمارت میں کمیونٹی سہولیات، آؤٹ ڈور سیٹنگ ایریا اور سپرنٹنڈنٹ کی رہائش بھی شامل ہوگی۔ تمام یونٹس کے لیے پروجیکٹ بیسڈ واؤچرز کی منظوری دی جا چکی ہے۔ منصوبے کی کل لاگت 176 ملین ڈالر ہے، جس میں 32 ملین ڈالر کا حصہ ایڈمز انتظامیہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا یہ عمارت مکمل طور پر الیکٹرک ہوگی اور اسے ماحول دوست تعمیرات کے لیے پیسو ہاؤس سرٹیفیکیشن حاصل ہوگا۔ تعمیر کا آغاز 2025 کے دوسرے نصف میں متوقع ہے، جبکہ تکمیل 2028 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگی۔ میئر ایڈمز کے مطابق، یہ منصوبہ بزرگ نیویارکرز کو ان کی اپنی کمیونٹی میں رہنے کا موقع فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.