vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن میں پولیس کا وین سے خطرناک مواد برآمد

0

مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں پولیس نے ایک وین سے خطرناک مواد برآمد کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق، واقعہ مین ہٹن کی 42ویں اسٹریٹ اور 10ویں ایونیو کے قریب پیش آیا جہاں ایک وین سے خطرناک مواد برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق، وین کے ڈرائیور نے پہلے چابیاں چھپانے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ وہ گاڑی نہیں کھول سکتا۔ ایمرجنسی ریسپانڈرز کو وین سے پٹرول کی تیز بو محسوس ہوئی جس پر فائر ڈیپارٹمنٹ اور ہیزمیٹ یونٹس کو طلب کیا گیا۔ تلاشی کے دوران وین سے 76 عدد 20 پاؤنڈ کے پروپین سلنڈر، 15 عدد پانچ گیلن کے پٹرول کنٹینر اور 10 گیلن ڈیزل برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، جس پر لاپرواہی سے جان خطرے میں ڈالنے اور کئی فائر کوڈ خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ معاملے کی تحقیقات مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کا دفتر کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.