کوئنز: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 41 سالہ شخص جاں بحق
کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 41 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، واقعہ صبح 8 بجے کے قریب جامائیکا کی 147ویں اسٹریٹ پر پیش آیا۔ جہاں بی ایم ڈبلیو کار میں سوار ایک شخص نے سڑک کے کنارے کھڑے 41 سالہ شخص پر فائرنگ کردی۔ متاثرہ شخص کو سینے میں گولی لگی تھی جسے فوری طور پر جامائیکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے درجنوں گولیوں کے خول برآمد کیے گئے جو پورے بلاک میں بکھرے ہوئے تھے، حتیٰ کہ کچھ شیل قریبی گھروں کی دہلیزوں تک جا پہنچے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ حملہ آور کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔