vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس: تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 1خاتون جاں بحق

0

برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، حادثہ برونکس کے علاقے آپ سٹی میں شام 5 بج کر 25 منٹ پر بارٹو ایونیو پر دی مال ایٹ بے پلازا کے قریب واقع 2063 بارٹو ایونیو کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے میں ایک سلور رنگ کی ٹویوٹا ایوالون، ایک بلیک ہنڈائی سوناٹا، اور ایک وائٹ ایکورا آر ڈی ایکس شامل تھیں۔ پولیس کے مطابق 79 سالہ ڈرائیور مغربی سمت میں جا رہا تھا جب اس کی ٹویوٹا ایوالون پہلے ہنڈائی سوناٹا سے ٹکرائی، پھر ایک ایکورا آر ڈی ایکس اور بعد ازاں ایک بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے جبکہ ٹویوٹا میں سوار ایک 71 سالہ خاتون کو بھی سر پر شدید چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر جیکوبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی آواز بہت شدید تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.