vosa.tv
Voice of South Asia!

 واشنگٹن اسکوائر پارک میں نوجوان پر چاقو سے حملہ

0

مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے واشنگٹن اسکوائر پارک میں جھگڑے کے دوران ایک نوجوان 20 سالہ شخص کے پیٹ میں چاقو مار کے فرار ہوگیا۔ واقعے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ واشنگٹن اسکوائر پارک میں شام 7 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جہاں جھگڑے کے دوران ایک نوجوان 20 سالہ شخص کے پیٹ میں چاقو مار کے فرار ہوگیا، متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.