نیویارک: شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی، قریبی ریسٹورنٹ متاثر
لانگ آئی لینڈ(ویب ڈیسک) نیویارک کے لانگ آئی لینڈ کے ایک شاپنگ پلازہ میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس نے نیل سیلون کے ساتھ ساتھ قریبی پیزا ریسٹورنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، آگ لانگ آئی لینڈ کے سنٹرل پارک روڈ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں شام 7 بجے سینٹرل پارک نیل سپا کے یوٹیلیٹی روم میں لگی، جس نے تیزی سے پھیلتے ہوئے "فرانچسکو پیزیریا اینڈ ریسٹورنٹ” کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی دس مختلف فائر ڈیپارٹمنٹس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے سے زائد وقت میں آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔