vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس: نامعلوم شخص این وائی پی ڈی افسر سے گاڑی چھین کر فرار

0

برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں ایک نامعلوم شخص آف ڈیوٹی این وائی پی ڈی افسر سے گاڑی چھین کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ برونکس کے علاقے ساؤنڈ ویو میں رات تقریباً 10 بج کر 50 منٹ پر وارڈ ایوینیو پر پیش آیا۔ ملزم 27 سالہ افسر کی چیوی ایس یو وی گاڑی چھین کر فرار ہوگیا۔ بعد ازاں، مذکورہ گاڑی نیو روشیلے سے برآمد ہوئی، جہاں یہ ایک حادثے میں ملوث پائی گئی۔ حکام کے مطابق افسر اس واردات کے دوران محفوظ رہا اور کسی قسم کی جسمانی چوٹ کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب ایک فورڈ ایس یو وی بھی برآمد کی ہے جس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.