vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کی پاکستان کیلئے بھی امداد بند، کئی اہم منصوبے پر کام معطل

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی حکام نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کر دیے تھے جن میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے جب کہ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طورپر 90 روز کیلئے معطل کیے گئے ہیں۔ امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں ان سے کہا گیا کہ تمام امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کردیں اور اس ضمن میں تمام کام بند کردیے جائیں۔ لیکن اب امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی جس کے بعد کئی اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔ ایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت منصوبہ عارضی طور پر روکا گیا ہے جب کہ امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں 5، امریکی اقدام سے اقتصادی نمو سے متعلق 4، اور زراعت کے شعبے میں 5  پروگرام متاثر ہوئے ہیں جب کہ جمہوریت، انسانی حقوق،گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی روک دیے گئے۔ ساتھ ہی امریکی اقدام سے گورننس کے 11 ، تعلیمی سیکٹر میں 4 اور صحت کے شعبے میں بھی 4 پروگراموں پر اثر پڑا ہے۔ امریکی حکام ازسرنو جائزے کے بعد پروگراموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.