ٹرمپ کے انتخابی وعدے کے باوجود کھانے کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں گروسری بلز میں کمی لانے کا وعدہ ایفا نہ کیا، دستخط شدہ ایگزیکٹو آرڈرز میں کھانے کی قیمتوں میں کمی کے لیے کوئی واضح حکمت عملی شامل نہیں ہے۔
ڈیموکریٹک کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط میں ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے انتخابی وعدے سے پیچھے ہٹتے ہوئے اپنی پہلی کارروائیوں میں زیادہ توجہ جنوری 6 کے حملہ آوروں کی معافی اور جلاوطنی پر دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں گروسری بلز میں کمی لانے کا عہد کیا تھا۔ لیکن حلف اٹھانے کے بعد ان کی دستخط شدہ ایگزیکٹو آرڈرز میں کھانے کی قیمتوں میں کمی کے لیے کوئی واضح حکمت عملی شامل نہیں تھی۔ اس وقت امریکا میں کھانے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 2023 دسمبر سے 2024 دسمبر تک گروسری کی قیمتوں میں 1.8% اضافہ دیکھنے کو ملا، جس میں انڈے کی قیمت میں 36.8% کا بڑا اضافہ شامل ہے، جو برڈ فلو بحران کی وجہ سے ہوا۔ ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس بحران کو حل کرنے کے لیے مزید حکومت کی جانب سے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔