ایم ٹی اے بس کی کرین لفٹ سے ٹکر، ایک کارکن جاں بحق
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں ایم ٹی اے بس اور کرین لفٹ کا تصادم ہوگیا۔ حادثے میں ایک کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ 42ویں اسٹریٹ اور 8ویں ایونیو کے قریب تقریباً رات 9:30 بجے پیش آیا۔ جہاں 37 سالہ ورکر ففتھ ایونیو پر وکٹوریا سیکرٹ اسٹور کے اوپر ایک بل بورڈ تبدیل کر رہا تھا جب بس نے اس کے بوم لفٹ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ مڈ ٹاؤن کے ففتھ ایونیو پر 20 فٹ دور جا گرا۔ ایمرجنسی خدمات کی ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ پولیس اور ایم ٹی اے حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس حادثے کی وجہ سے مڈ ٹاؤن کے اس علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور بس کی ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔