نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو 10 جنوری کو عدالتی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کی ایک عدالت نے نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم دے دیا۔نیویارک کی عدالت نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اداکارہ کو دی گئی رقم مبینہ طورپر چھپانے کے کیس میں 10 جنوری کو سزا سنائے گی۔ عدالت نے کہا کہ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا کیس کو ختم کرنے کا جواز پیش نہیں کرتا۔ ٹرمپ سزا سننے کے لیے ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک پر پیش ہوسکتے ہیں۔ومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کے حکم کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان میں عدالت کے حکم کو مسترد کردیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جج کا حکم غیرقانونی سیاسی حملہ ہے۔ یہ کیس جعلی ہے۔ اگر مجھے سزا دی گئی تو یہ آئین کے منافی ہوگا اورجہاں تک مجھے علم ہے صدارت کا خاتمہ بھی ہوگا۔رپورٹ کے مطابق جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔نو منتخب صدر مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔