
جدہ میں یوم قائداعظم پر خصوصی تقریب کا انعقاد
جدہ(نمائندہ خصوصی)جدہ قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی اسکولوں میں قائداعظم اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کے افکار کو اجاگر کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا ۔ قائداعظم کے یوم پیدائش پر خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا۔قونصلیٹ جدہ کے زیر انتظام تمام پاکستانی اسکولوں میں طلباء اور طلابات کو قائد اعظم کے افکار کو روشناس کرانے کیلئے اسکولوں میں قائداعظم اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کے افکار وں کے فریم آویزاں کئے جائینگے نیز اسکولوں میں خاص مواقع پر قائد اعظم اور علامہ اقبال آازادی کی تحاریک پر پروگرا م منعقد کئے جائینگے اور پاکستا ن سے مفکرشخصیات کو دعوت دی جائے گی کہ وہ تحریک پاکستان اور قائد اعظم کیاافکار سے روشناس کرائیں۔ یہ بات قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی قائد اعظم کی 148 ویں یوم پیدائش پر ایک پروقار تقریب میں صحافیوں کی جانب سے کی جانے والی سفارشات پر فوری عمل کی ہدایا ت کے ساتھ اس اقدام کی ضروریات پر زور دیا وہ صحافیوں کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب میں بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے صحافیوں نے انہیں بتایا کہ یہ اعزاز پورے سعودی عرب میں جدہ کے صحافیوں کو جاتا ہے کے انہوں نے بانی پاکستان کی یاد تازہ کرنے کیلئے اس تقریب کا اہتمام کیا صحافیوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کمیونٹی کی جانب سے کوئی تقریب یوم قائد اعظم پر منعقد نہ ہوئی، قونصل جنرل نے یہ یقین دلایا کہ آئندہ سے ان دنوں کا قونصلیٹ بھر پو ر اہتمام کرے گا۔ قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں قائد اعظم او علامہ اقبال، و دیگر تحریک پاکستان کے سپاہیوں کوسلام پیش کیا جن کی انتھک محنت کی وجہ سے آج پاکستان ایک آزاد ملک ہے جبکہ قائد اعظم آزادی کی تحریک کے دوران بہت بیمار رہے جس کا ذکر انہوں نے کسی کی نہ کیا اور اپنی جدوجہد جاری رکھی، گاندھی نے برصغیر میں 13سال آزادی کی جدوجہد کی جبکہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے صرف چند سالوں میں مسلمانوں کو علیحدہ ملک لیکر دیا ۔ تقاریب سے جہانگر خان، مسر ت خلیل اور امیر محمد خان نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ جدہ میں مقیم پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں قونصل پریس محمد عرفان نے قائد اعظم پر لکھی گئی کتابوں سے اقتبسات بات پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں قونصل جنرل نے یو ں دی ہمیں آزادکی کے نغمے کی دھن پر سالگر ہ کا کیک کاٹا