بروکلین کے اسٹور میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین کے ایک اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے اوپر والے اپارٹمنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت کی وجہ سے اوپر والے اپارٹمنٹ میں موجود شہریوں کو ریسکیو کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فورا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ فائر فائٹرز فوری موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ عمارت کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائی شروع کی۔ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ فلحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔ لیکن متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔