
میئر ایڈمز کی تارکین وطن کے معاملے پر ٹام ہومن سے ملاقات متوقع
مئیر نیویارک کی پریس کانفرنس کے موقع پر سٹی ہال کے باہر تارکین وطن احتجاج ریکارڈ کراسکتے ہیں،تارکین وطن کا مطالبہ ہے کہ مئیر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرکے تارکین وطن کا مسئلہ حل کریں
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز جمعرات کو سٹی ہال میں آنے والے وائٹ ہاؤس بارڈر زارٹام ہومن سے ملاقات کریں گے۔وہ امیگریشن اور نیویارک شہر میں جرائم میں ملوث تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر بات کریں گئے اسی طرح دیگر معاملات پر بات چیت ہو گی ۔میئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے وفاقی امیگریشن ایجنٹوں کے ساتھ مل کر جرائم میں ملوث تارکین وطن کی شناخت کرکےحراست میں لیں اور ملک بدر کریں۔ٹام ہومن کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے صدر ٹرمپ کے بڑے پیمانے پر ملک بدری کے وعدوں کو نافذ کریں گے، جن سے میئر متفق نہیں ہیں اور اگر وہ مدد نہیں کرتے ہیں تو پناہ گاہوں کے لیے فنڈنگ روک دیں گے۔گزشتہ دو سالوں میں لاکھوں پناہ گزینوں نے شہر کا رخ کیا ہے جس پر ٹیکس دہندگان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔انتظامیہ پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ فلائیڈ بینیٹ فیلڈ میں کمپلیکس کو بند کر دیا جائے گا جس میں20ہزارتارکین وطن رہائش پذیر ہیں اوریہ سائٹ وفاقی اراضی پر تعمیر کی گئی تھی اور وفاقی حکومت پناہ گاہ کی لیز کو منسوخ کر سکتی ہے اورمارچ تک 25 پناہ گاہیں بند کر دی جائیں گی ۔جمعرات کی دوپہر ایک بجے اجلاس ہو گا اور سٹی ہال میں میئر ایڈمز کے ساتھ ٹام ہومن پریس کانفرنس کریں گئے ۔توقع ہے کہ میٹنگ کے دوران تارکین وطن گروپس اور دیگر سٹی ہال کے باہر احتجاج کریں گے۔