vosa.tv
Voice of South Asia!

 بیوی کے ساتھ تنازعےپر8سالہ بیٹا قتل،قاتل باپ کو پولیس نے گولی ماردی

0

کوئنز(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے چھری نیچے پھینکنے کا حکم دیا تو بچے کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس احکامات ماننے سے انکار کردیا اور پولیس افسران کی طرف آنے لگا تو پولیس نے گولی چلادی اور بچے کو قتل کرنے والا ملزم مارا گیا۔واقعہ کچھ ہوا اس طرح کے کوئنز  میں تفین بلیوارڈ کے  اپارٹمنٹ میں گھریلو ناچاکی کی بناء پر میاں بیوی کے درمیان  جھگڑا ہوا  اور بات اتنی بڑھ گئی کہ شوہر(حملہ آور) نے بیوی 29 سالہ خاتون کو پیٹھ میں چھراماردیا تو وہ گھر سے زخمی حالت میں باہر نکلی اور چیخنا شروع کردیا ۔جب خاتون گھر سے باہر نکلی تو اس ملزم نے 8سالہ بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ۔ملزم نے بچے پر درجنوں چھرے کے وار کیے اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزم کو انگریزی میں چھرا نیچے پھینکنے کا حکم دیا تو اس نے انکار کردیا اور پولیس کی طرف لپکا تو پولیس افسران نے گولی چلادی جس سے ملزم مارا گیا ۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.