vosa.tv
Voice of South Asia!

 ڈیلٹا ائیرلائن پرواز کی جے ایف کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ

0

ایمسٹرڈیم جانے والی ڈیلٹا ایئرلائن کی پرواز میں خراب کھانے کی فراہمی سے مسافروں کی طبعیت خراب ہو گئی جس کی وجہ سے پرواز کا رخ موڑا گیا

نیویارک سٹی(ویب ڈیسک)ڈیلٹا ایئر لائنز پرواز کی ہنگامی لینڈنگ جے ایف کے ہوائی اڈے پر ہوئی ۔پرواز بدھ کی صبح ڈیٹرائٹ سے ایمسٹرڈیم  جارہی تھی کہ پرواز کے دوران مسافروں کو خراب کھانا فراہم کردیا گیا ،جس کے باعث کچھ مسافروں کی طبعیت خراب ہو گئی تو پائلٹ نے جے ایف کے ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ڈیلٹا ائیر لائن کی پرواز میں 277 مسافر سوار تھے  جو بدھ کی صبح 4 بجے کے قریب بحفاظت اتر گئی  ۔طبی عملہ ودیگر حکام مسافروں کے علاج کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ مسافروں نے کھانا کھالیا تھا تو کچھ ابھی باقی تھے ۔حکام نے بیمار ہونے والے مسافروں کی  تعداد کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی ۔ڈیلٹا ائیر لائن کے  ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلٹا فلائٹ 126 ڈیٹرائٹ سے ایمسٹرڈیم  جارہی تھی جب پتہ چلا کہ کھانا خراب تھا  تو جہاز کا رخ بدھ کی صبح نیویارک کے جے ایف کے   ہوائی اڈے کی کی طرف موڑ دیا گیا۔طبی عملہ متاثرہ مسافروں اور عملے کے ارکان کے علاج کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ٹیمیں فوری طور پر معلومات اکٹھی کرنے کے لیے کام کریں گی کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔ یہ وہ سروس نہیں ہے جس کے لیے ڈیلٹا جانا جاتا ہے اور ہم اپنے صارفین سے ان کے سفر میں ہونے والی تکلیف اور تاخیر کے لیے خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.