vosa.tv
Voice of South Asia!

مورس ہائٹس میں جھگڑا رکوانے کی کوشش کرنے والا راہگیر قتل

0

برونکس(ویب ڈیسک)برونکس میں گاڑی پارک کرنے کے تنازہ پر ہونے والا جھگڑا ایک شخص کی جان لے گیا ۔راہگیر29 سالہ رونالڈ گومز میسا کو مورس ہائٹس کے قریب سینے میں چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا ہے۔ویسٹ ٹریمونٹ ایونیو اور فیلان پلیس پر دو ڈرائیوروں کے درمیان سڑک پر گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا شروع ہو گیا۔یہ معمولی جھگڑا بات چیت سے حل ہونے کی بجائے خونریزی پر ختم ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ایک خاتون بھی ملوث ہے جو جھگڑے کے دوران کار سے  بلے کے ساتھ نکلی  اور لڑائی میں شامل ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے  بوائے فرینڈ کو بھی  جائے وقوع پر بلالیا۔ اس دوران دونوں ڈرائیوروں کے حامیوں کے درمیان لڑائی بڑھ گئی۔اسکوٹر پر سوار ایک شخص نے مشتعل جوڑے پر بوتل پھینکی اور تیزی سے بھاگ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بوائے فرینڈ نے ایک راہگیر کو زمین پر دھکیل دیا تو دوسرا راہگیر گومز میسا وہ بیچ بچاؤ کرانے آیا تو بوائے فرینڈ لڑنا شروع ہو گیا اس دوران گومز جان چھڑا کر نکلنے گیا تو ملزم نے اس کا تعاقب کیا اور پھر چھرا سینے میں گھونپ دیا۔جس سے گومز کی موت واقع ہو گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آلہ قتل مل گیا ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.