vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:مئیر ایڈمز کا مڈ ٹاؤن کمیونٹی امپروومنٹ کولیشن کا اعلان

0

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک نئے مڈ ٹاؤن کمیونٹی امپروومنٹ کولیشن کا اعلان کیا ہے۔اس اتحاد کا مقصد علاقے میں پبلک سیفٹی کو بہتر بنانا،جرائم کی روک تھام کرنا اور کمیونٹی کی بہتری کے منصوبوں پر کام کرنا ہے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون ایل بریگ جونیئر نے مڈ ٹاؤن کمیونٹی امپروومنٹ کولیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا منصوبہ انٹرایجنسی معیار زندگی کی بہتری کا مرکز ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں،منتخب اہلکاروں،کمیونٹی اور کاروباری رہنماؤں کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ مڈٹاؤن مین ہٹن میں عوامی تحفظ اور معیار زندگی کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ اس کولیشن کو ون ٹوئٹی ففتھ اسٹریٹ بزنس امپروومنٹ ڈسٹرکٹ انٹر ایجنسی ہب کے کامیاب ماڈل کی طرز پر تشکیل دیا گیا ہے اور اس میں 20 سے زیادہ سٹی ایجنسیز،سروس فراہم کرنے والےادارے اور دیگر حکومتی اور کمیونٹی پارٹنرز شامل ہیں۔یہ اتحاد عوامی تحفظ کے متعدد مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرے گا،اتحاد حقیقی وقت میں مسائل کا مشاہدہ کرنے اور مقامی کمیونٹی کے اراکین اور کاروباری اداروں سے بات کرنے کے لیے باقاعدہ واک تھرو کرنے کے لیے ٹیمیں تعینات کرے گا۔وہ علاقے میں مخصوص افراد کی بھی شناخت کریں گے جنہیں مختلف خدمات جیسے کہ رہائش یا طبی نگہداشت کے لیے کنکشن کی ضرورت ہو سکتی ہے اور شہر کی مناسب ایجنسی یا سروس فراہم کنندہ کو حوالہ دیں گے۔اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف مقامی لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ سیاحوں اور کاروباروں کے لیے بھی مڈٹاؤن مین ہٹن کو ایک محفوظ اور پرکشش مقام بنایا جاسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.