vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے قانون سازوں کی وزیر تعلیم پنجاب سے ملاقات

0

یہ شراکت داری  کسی بھی معاہدے سے بڑھ کر ہے، چیئرمین اے پی پیک ڈاکٹر اعجاز احمد

لاہور:ریاست نیویارک کے قانون ساز ارکان پر مشتمل وفد اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے تعلیم اور ثقافت کے دو طرفہ تبادلے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔امریکن پاکستانی  پبلک افیئرز کمیٹی اور ریاست نیویارک کے قانون سازوں پر مشتمل وفد نے پنجاب کے وزیرِ  تعلیم  سے ملاقات کی۔ملاقات میں  کے جی سے بارہویں جماعت تک کے  طلباء  کے لیے اسٹوڈنٹ پروگرام  شروع کرنے پر تبادلہ ِ خیال کیا گیا۔یہ پروگرام  دونوں ممالک کے  طلباء  کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔اے پی پیک کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز احمد  کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری کسی بھی معاہدے سے بڑھ کر ہے اور  یہ مستقبل کے معماروں کے لیے بہتر مواقعوں کی نئی راہیں ہموار کرنا ہے۔اس موقع پر اے پی پیک کے اطہر ترمذی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں  اسکلڈ ویزا ورکرز کی شرح  98 فیصد ہے،ہم نے وزراتِ تعلیم کو اساتذہ کی کاکردگی اور تدریس  کے طریقہ کار کو مزید بہتر  بنانے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔اے پی پیک پاکستان کے  تعلیم و صحت  کے شعبے میں بہتری لانے کے  ساتھ ساتھ دوطرفہ تجارت اورثقافتی سرگرمیوں  کے لیے بھی کوشاں ہے۔واضح رہے کہ اے  پی پیک کی کوششوں اور نیویارک  اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس   کی  قیادت میں  پنجاب اور نیویارک کو سسٹر  اسٹیٹ بنانے کی قرارداد منظور کی جاچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.