vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی وفد کی تجویز پر پنجاب حکومت نیا نرسنگ پروگرام شروع کرنے پر متفق

0

لاہور:پاکستان کے  صوبہ پنجاب  کی وزارتِ صحت نے امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اور نیویارک  اسٹیٹ اسمبلی کے قانون سازوں کی تجویز پر ایک نیا نرسنگ پروگرام تشکیل دینے اور سالانہ بنیاد پر نرسوں کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔پنجاب  کے دارالحکومت لاہور میں ا ے پی پیک کے زیر اہتمام منعقدہ عشائیے میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس کی قیادت میں آئے ہوئے وفد نے نرسنگ پروگرام کا منصوبہ پیش کیا۔نیویارک اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ کا درجہ دینے کی قرار داد کی روشنی میں ایک نئے نرسنگ پروگرام تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا،اس پروگرام کو نیویارک   ہیلتھ اینڈ اسپتال سسٹم کی چیف،علامہ اقبال اسپتال لاہور اور آغا خان اسپتال کراچی ملکر نرسنگ پروگرام بنائیں گے۔وفد کا کہنا ہے کہ نیویارک میں نرسوں کی کمی ہے،اس پروگرام سے نہ صرف نیویارک  کے اسپتالوں اور مریضوں بلکہ دونوں   ممالک کو فائدہ ہوگا۔نرسنگ پروگرام  کے لیے نیا نصاب بھی مرتب کیا جائے گا،وزارتِ صحت فیصلہ کرے گی کہ کون کون سے اسپتال اس پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر چھ ہزار نرسیں اپنی تعلیم و تربیت مکمل کرکے  شعبہِ صحت میں شامل ہورہی ہیں، کوشش رہے  گی  کہ  ان کی گنجائش بڑھانے پربھی کام کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.