vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز نے  کیریبین-امریکی ہیریٹیج  کا جشن مناتے ہوئے استقبالیہ کی میزبانی کی

0

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کیریبین امریکن   ہیریٹیج  کا جشن منانے کے لیے ایک استقبالیہ کی میزبانی کی۔ یہ تقریب کیریبین ثقافت اور اس کے نیویارک شہر پر اثرات کو تسلیم اور ان کی تعریف کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب کا مقصد کیریبین ورثے اور اس کی نیویارک شہر پر اثرات کو منانا اورکریبین کمیونٹی کی خدمات اور ثقافتی شراکتوں کی تعریف کرنا تھا ۔تقریب میں کیریبین کمیونٹی کے نمایاں افرادسمیت  مختلف شعبوں کے رہنما اور نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں  کیریبین موسیقی، رقص، اور کھانوں کے ساتھ ساتھ  ثقافتی پروگرام اور پرفارمنس بھی پیش کی گئیں ۔اس موقع پر میئر ایڈمز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ نیویارک شہر کی متنوع ثقافت کو منانا اور ہر کمیونٹی کے تعاون کو سراہنا ہے۔مئیر نے  کیریبین کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کا عزم کیا ۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2022 کو جب میں نیویارک شہر کا دوسرا سیاہ فام میئر بنا تو ہمیں ایک ایسا شہر وراثت میں ملا جہاں تشدد میں 40 فیصد اضافہ ہوا،  شہر میں نوکریاں نہیں تھیں، چھوٹے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ شہر ٹھیک ہو جائے گا لیکن ہم نے یہ کر دکھایا۔یہ استقبالیہ میئر ایڈمز کی اس کمیونٹی کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے اور ان کے ورثہ کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.